سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی جان بچا لی گئی 237

سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی جان بچا لی گئی.

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ترجمان پولیس کے مطابق سبلائم چوک سے تھانہ سول لائن پولیس کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ملنے نوجوان کو بروقت ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں پر طبعی امداد کے بعد نوجوان نے ہوش آنے پر بتایا کہ اس کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق نوجوان اسامہ آزاد کشمیر کا رہائشی ھے جس کو اسلام آباد سبزی منڈی سے اتوار کے روز نامعلوم کار سواروں نے اسے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے اغوا کار 5 روز بعد مغوی کو نیم مردہ حالت میں سیالکوٹ سبلائم چوک پھینک کر فرار ہو گئے۔ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیر نے 15 پر اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سول لائن کو موقع پر پہنچنے اور کاروائی کا حکم دیا۔ جا پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن نوجوان اسامہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا علاج کروایا اور ہوش آنے پر اسامہ کے اغوا کے انکشاف پر اسلام آباد پولیس اور والدین کو اطلاع دی۔ والدین نے اپنے بیٹے کو صیح سلامت دیکھ کر سجدہ شکر ادا کیا اور سیالکوٹ پولیس کا نم آنکھوں سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں