(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مملکت کی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز (جی اے ایم آئی) کے گورنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دفاعی اخراجات کا مقصد اگلی ایک دہائی کے دوران حصول کے ساتھ ساتھ تحقیق و ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گورنر کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مقامی فوجی صنعت سعودیوں کے لیے تقریباً ایک لاکھ نوکریاں مہیا کرے۔