مقبوضہ کشمیر میں سات سو تیس روزہ کرفیو زدہ لاک ڈاون سے مسلمان ممالک کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے  277

مقبوضہ کشمیر میں سات سو تیس روزہ کرفیو زدہ لاک ڈاون سے مسلمان ممالک کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے 

لاہور رپورٹ (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل اور سنٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی , سینئر نائب صدر سید شاہین انور گیلانی, جنرل سیکرٹری رانا نعمان وسیم, سیکرٹری نشرواشاعت اسلم حیات قریشی, صدر بزنس فورم مخدوم ملک رئیس, مرکزی نائب صدر ویمن ونگ میڈم مریم رضا رانا, صدر لاہور ڈویژن عمران اشرف گجر, صدر یوتھ ونگ حافظ اعجاز احمد سنٹرل پنجاب لائیرز فورم کے صدر امجد فاروق بسمل اور جنرل سیکرٹری رانا محمد جاوید نے یوم استحصال کشمیر 5 اگست کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغل میں چھری منہ میں رام رام کے ساتھ ہندو انتہا پسند حکمرانوں نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے. آج مقبوضہ کشمیر میں 730 روزہ کرفیو ذدہ لاک ڈاؤن پر دنیا کے مسلمان ممالک کی خاموشی ایک بڑا ظلم ہے. انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی سنٹرل پنجاب کے تمام ذمہ داران, کارکنان آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں. ایک قرار داد کے ذریعے انہوں نے احتجاج کرتے ہواپنے غم اور تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ہندو حکومت کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری  دنیا لاک ڈاؤن کے عذاب میں مبتلا ہو گئی ہے اور عالمی بے حسی کی وجہ سے پوری دنیا پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں