کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو 48 دن بعد نکال لیا گیا 467

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو 48 دن بعد نکال لیا گیا

بیورو رپورٹ جدہ(امداد حیسن لک ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو 48 دن بعد نکال لیا گیا- جہاز کا ریسکیو آپریشن کرنے والی کمپنی سی میکس مرین سروسز کے مالک عارف شیخ نے بتایا کہ اس بارج کو نکالنے میں ایک ٹگ بوٹ ایم ٹی ہارمنی اور ایک ملٹی کیٹ سی کویسٹ بوٹ استعمال کی گئی ہے۔
ان کے مطابق بارج کو نکالنے کا عمل ایک گھنٹے میں مکمل ہوا ہے۔ یہ ایک خاص قسم کا جہاز ہے جسے کرین ویسل بھی کہا جاتا ہے۔ اس پر ایک کرین نسب ہوتی ہے۔ یہ وزنی سامان اٹھانے، جہاز کو کھیچنے اور تعمیراتی کام کرنے میں استعمال ہوتی ہے۔ سی میکس کی جانب سے استعمال کی جانے والی بارج کا وزن 850 ٹن ہے۔
سی میکس کے مالک عارف شیخ نے یہ بارج کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے لائی گئی تھی لیکن اینکر ٹوٹنے کی وجہ سے یہ بھی ساحل پر آگئی تھی۔ مگر آج اسے کامیابی سے سمندر میں 950 میٹرز تک دھکیل دیا گیا ہے۔ یہ بارج سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے لیے انتہائی اہم ہے۔‘
کراچی کے ساحل پر ایک مال بردار جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو پھنسے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے۔ 19 جولائی کو ایک لنگر ٹوٹنے پر بحری جہاز کو کراچی پورٹ میں جگہ دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں