سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن السویدی پارک میلہ اختتام پذیر ہو گیا 198

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن السویدی پارک میلہ اختتام پذیر ہو گیا

الریاض رپورٹ ( جویریہ اسد،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تارکین وطن نے ریاض سیزن السویدی پارک میلہ جیسی بھرپور تفریح پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا.
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 7 ہفتے جاری رہنے والا ریاض سیزن السویدی پارک کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچا ریاض سیزن السویدی پارک میں 7 ممالک نے اپنے ثقافتی کلچر کو متعارف کرایا جن میں پاکستان، انڈیا ، فلپائن، انڈونیشیا، سوڈان، بنگلہ دیش اور نیپال شامل تھے سب ممالک کو ایک ایک ہفتہ دیا گیا تھا جس میں ہر ممالک نے بڑے خوبصورت انداز میں اپنی اپنی ثقافت کو اجاگر کیا ۔
ریاض سیزن السویدی پارک میں لاکھوں تارکین وطن سمیت سعودی شہری اس ثقافتی میلے سے لطف اندوز ہوئے پردیس میں دیس کے کلچر کو دیکھ کر ہر تارکین وطن کی خوشی دیدنی تھی اختتامی تقریب میں 7 ممالک کی کمیونٹی کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور تمام ممالک کے آرٹسٹوں کو سپورٹ کرکے بھرپور حوصلہ افزائی سے نوازا اختتامی تقریب میں سات ممالک کی ایک ساتھ اختتامی پریڈ نے لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کی اس اختتامی تقریب میں میڈم نوشین وسیم اور میڈم مدیحہ بھی موجود تھیں سب ممالک کی کمیونٹی نے دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتھک محنت سے اس سیزن کو کامیاب بنایا سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ دیار غیر میں تارکین وطن کو بھر پور تفریح مہیا کی جائے جس کا سہرا سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سر پر ہے میڈم نوشین وسیم نے بھر پور تعاون کرنے پر تمام ممالک کی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی آئندہ بھی اپنے تفریح پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ تارکین وطن کو وطن سے دوری کا احساس کم ہو سکے میڈم نوشین وسیم نے ریاض سیزن السویدی پارک میلہ کی کامیابی پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی وجہ اور توجہ سے تفریح کے مواقعے میسر آئے یاد رہے آخری تین دن نیپالی کلچر کے تھے جس میں نیپال کی ثقافتی جھلک کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ریاض سیزن السویدی پارک میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جو حاضرین کیلئے یاد گار بن کر رہے گا تمام ممالک کی کمیونٹی نے ریاض سیزن جیسی بھرپور تفریح مہیا کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں