477

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر خاص برائے مذہبی ہم آہنگی اور نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی مولانا حافظ طاہر اشرفی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

(رپورٹ :عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

(رپورٹ :عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

پی ٹی آئی ریاض آفیشل الیکٹڈ باڈی نے مشیر مذہبی امور برائے وزیر اعظم پاکستان مولانا طاہر اشرفی کواعشائیے پر مدعو کیا ۔ تاج محمد خان صدر پی ٹی آئی ریاض ریجن اور عامر بشیر چوہدری نائب صدر پی ٹی آئی ریاض کی طرف سے ایک مقامی ہوٹل میں دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی مشیر مذہبی امور برائے وزیر اعظم پاکستان مولانا طاہر اشرفی کو مدعو کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی آفیشل ریاض کی الیکٹڈڈ باڈی اور تمام ورکرز کو بھی دعوت دی گئی تھی تاکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات کر سکیں تاکہ ان کے حل پر آگے کچھ کام ہو سکے۔تاج محمد خان صدر پی ٹی آئی ریاض ریجن نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور تمام تر مسائل ایک خط کی شکل میں مولانا صاحب کے حوالے کردیے اور ان کے مسائل کے حل پر بات چیت کی ، میمونہ عامر اور ربیعہ بنت طارق پی ٹی آئی ریاض وومن سیکرٹری نے بچوں کے سکولوں کی فیس کے مسئلے پر بات کی کرونا کے دوران 30 سے 40 فیصد سیلری کی کٹوتی کی جاتی رہی لیکن سکول کی فیس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی اور اس کے علاوہ کمیونٹی کے لیے ایک دینی مدرسہ کی بھی درخواست کی جہاں پاکستانیوں کے بچے اسلام کی تعلیم و تربیت سیکھ سکیں۔
، رشاد مندوخیل پی ٹی آئی اڈیشنل جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم دیار غیر میں اپنے پاکستانی بھایئوں کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں اور جہاں تک ہوگا اپنے بھائیوں کی مدد کرتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی الیکٹڈ باڈی ممبران میں سے مظفر خان لالہ ،عبید اللہ یوسفزئی،موسی خان ،میاں زاہد خان ،انجینئر اصغر علی ،ذاکر دیشانی ،انجینئر آفتاب خان ،شاہد رشید ،نوابزادہ گجر ،باعث خان یوسف ،عاصم خان اور عبدالحق موجود تھے۔
مولانا کو اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی نشاندی کروائی گئی اور فوری حل طلب مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، ۔
آخر میں مولانا طاہر اشرفی صاحب نے تمام لوگوں کے سوالات کے جوابات دیے، حکومت پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی ذکر کیا ، وزیر اعظم عمران خان صاحب کے کامیاب دورے کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستانیوں کے مسائل جو ان کی ملاقات کا اہم حصہ تھے کا بھی ذکر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں