مکہ مکرمہ میں پاکستان کمیونیٹی نے سعودی عرب کا قومی دن بڑے جوش و جذبہ سے منایا - 343

مکہ مکرمہ میں پاکستان کمیونیٹی نے سعودی عرب کا قومی دن بڑے جوش و جذبہ سے منایا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب سے ہمارے دیرینہ قلبی تعلقات ہین – قونصل ثاقب علی خان
پاکستان کمیونٹی مکہ مکرمہ نے بڑے مخصوص انداز اور SOP کا خیال رکھتے ہوے سعودی عرب کے قومی دن (یوم الوطنی) کا اہتمام کیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر قونصل ثاقب علی خان تھے جبکہ صدارت سماجی رہنما اور صحافی محمدعامل عثمانی نے کی ، اس پر وقار تقریب کے میزبان احمد خان عباسی تھے. – تقریب میں بعض مقامی شہریوں کی نمائندگی کے علاوہ پاکستان کمیونیٹی نے شرکت کی – قونصل ویلفیئر نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کے شہریون کو ان کے 91 ویں قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے سعودی عرب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ’سعودی عرب زندہ بار، پاک سعودی دوستی پائندہ باد۔ انھوں نے مزید کہاکہ کہ ہم پاکستانیوں کے دیگر ممالک سے مختلف نوعیت کے تعلقات ہوسکتے ہیں اور ہین لیکن میں خوشی سے کہ سکتا ہوں کہ سعودی عرب سے ہمارے دیرینہ قلبی نوعیت کے تعلقات ہیں ، قونصل ویلفیر نے اپنی کموینٹی سے مخاطب ہوتے ہوے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ آپ ہی کی رہنمائی کے لیے کام کرتی ہے اور آپ کے لیے ہمیشہ قونصلیٹ کے دروازے کھلے ہیں اسس موقع پر انھوں نے احمد خان عباسی کی کمیونیٹی کے معاملات میں قونصلیٹ سے تعاون کو سراہا، صدر محفل محمدعامل عثمانی نے سعودی عرب کے قومی دن پر دلی مسرت کااظہار کرتے ہوے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کی رہنمائی، شفقت اور سرپرستی کی ہے جو پوری امت مسلمہ کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں