پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میںچ میں روایتی حریف انڈیا کی عبرتناک شکست اور پاکستان کی تاریخی فتح کی خوشی میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔ 366

پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں روایتی حریف انڈیا کی عبرتناک شکست اور پاکستان کی تاریخی فتح کی خوشی میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

فتح کے اس جشن میں بنگلادیش کے کئی افراد نے شرکت کی اور شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
دعوت کے میزبان چئیرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ناصر حبیب نے بھارت کی ذلت آمیز شکست پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹی 20 کپ جیتنے کے پرعزم جذبے کا اظہار کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کو بھی ذلت آمیز شکست دیکر عرب صحرا کی خاک چٹانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاک کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ارشدتبسم نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملانے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر قومی ٹیم کے دونوں ہیروز بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
دعوت میں شریک دیگر ذمہ داران میں سے
عامر ارشاد ۔۔۔۔۔۔ چیف آرگنائزر
راحیل قریشی۔۔۔ بزنس منیجنگ ڈائریکٹر النخیل ٹریول اینڈ ٹیوریزم
حبیب الرحمن خان سواتی ایڈوائزر خیبر پختون خان ریجن
امام حسین سلیم صدر بنگلادیش برانچ
نے پاکستانی قوم کی ورلڈ کپ میں تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں