نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گروپ ٹو میں انڈیا کے خلاف میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا 275

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گروپ ٹو میں انڈیا کے خلاف میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل نے 49 رنز بنائے اور کپتان ولیمسن کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت مکمل کر لی۔انڈیا کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز بنا سکی اور کیویز نے یہ ہدف 15ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ڈیرل مچل نے 49 اور کین ولیمسن نے 33 ناقابل شکست رنز بنائے اور ان دونوں کی 72 رنز کی شراکت نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
نیوزی لینڈ نے اب دو میچوں میں دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر اب تیسرے نمبر پر ہیں۔
انڈیا کی ٹیم پاکستان سے شکست کے بعد اب کیویز کے ہاتھوں بھی ہار گئی ہے اور ان کے لیے سیمی فائنل پہنچنے کا راستہ بہت دشوار ہو گیا ہے۔
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں آج ابوظہبی کے میدان میں افغانستان نے 161 رنز کے دفاع میں نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔
گروپ ٹو میں افغانستان نے اب تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ نمیبیا نے دو میں سے ایک میچ میں جیت حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں