مسنگ پرسن کو یا عدالت میں پیش کیا جائے یا ان کو رہا کیا جائے.صدر شعیہ علماء کونسل پنجاب علامہ سید سبطین سبزواری 373

مسنگ پرسن کو یا عدالت میں پیش کیا جائے یا ان کو رہا کیا جائے.صدر شعیہ علماء کونسل پنجاب علامہ سید سبطین سبزواری

لاہور (ایچ ایم فیاض نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

محرم الحرام اور جبری گمشدگی کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں شعیہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عزا داری کی مجالس میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں چار دیواری کے اندر ہونے والی مجالس میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں انہوں نے کہا 

فور شیڈول کو ظالمانہ طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے انٹیلی جنس ایجنیسوں کی کار کردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے کہ دس سال پہلے وفات پانے والے علماء اور زاکرین پر پابندی کے ہر سال آرڈر جاری کیے جاتے ہیں  عزاداری کو ریاستی دباو روک نہیں سکتا اب تو گھروں میں علم لگانے پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے 

پاکستان میں سوشل میڈیا پر اپنے عقائد کے اظہار پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا ہم اس ملک کے آزاد شہری ہیں عزاداری ہمارا شہری اور آئینی حق ہے شعیہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا عزاداری کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کی جائے علامہ مظہر کاظمی کو فی الفور رہا کیا جائے 

سی ٹی ڈی کے ظالمانہ قانون کے غیر قانونی اقدامات کو روکا جائے اگر ہماری مجالس کو روکا گیا ہماری عزاداری کو روکا گیا تو عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کر دیں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں