سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے پاکستان کے قومی دن کے مناسبت سے صدر مملکت عارف علوی کے نام تہنیتی پیغامات بھیج کر مبارکباد دی ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر مملکت عارف علوی کے نام لکھے گئے تہنیتی پیغامات میں پاکستانی قیادت اور عوام کو یوم جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے اور اسکے عوام با شعور اور باصلاحیت ہیں پاک سعودی مراسم مضبوط اور باہمی دو طرفہ تعلقات پر استوار ہیں سعودی عرب پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا گو ہے اور نیک خواہشات رکھتا ہے