(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرکے آج کابل ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے ذمہ داری امریکہ کے سر ڈالتے ہوئے کہا کہ دھماکہ اس گیٹ پر ہوا جہاں امریکی افواج کی نگرانی تھی۔
مجاہد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ ان مسائل کی طرف متوجہ ہے اور وہ شرپسند عناصر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔
روسی میڈیا کے مطابق داعش خراسان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم اب تک ان کی رسمی خبر سامنے نہیں آئی ـ
اس حملے میں تین امریکیوں اور بچوں سمیت بیس افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوئے ہیں۔