داعش سے چھٹکارے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہے، افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، افراتفری اور انسانی بحران جنم لے گا،وزیر اعظم عمران خان 326

عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو اور استحکام میں تعاون کرے . وزیراعظم عمران خان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اسلام آباد میں ڈنمارک کے وزیرخارجہ یے پے کوفو سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کےلئے ایک مستحکم سیاسی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے تعمیر ی اقدامات اور مثبت پیغام سے مہاجرین کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈنمارک کے ساتھ عوامی رابطوں کے فروغ، تجارت ، سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی کےشعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے ٹین بلین ٹری منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے پاکستان عالمی برداری کابھرپور ساتھ دے رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان کے ساتھ مجوزہ گرین پارٹنر شپ ایگریمنٹ کے تحت تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں