یومِ استحصال کشمیر عمران خان رند بلوچ 411

یومِ استحصال کشمیر عمران خان رند بلوچ

پانچ اگست کو کشمیر میں بھارتی جبری لاک ڈاؤن اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی کو دو سال مکمل ہوچکے۔ پاکستان صرف مخصوص دنوں میں ہی نہیں بلکہ ہر وقت کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے جبر کو دنیا کے سامنے رکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتیں تباہ ہو گئیں ، لوگوں کے کاروبار ختم ہو گئے,ایسے میں کشمیر میں جہاں پہلے سے لاک ڈاؤن اور جبری محاصرہ جاری تھا کورونا کی وجہ سے صورتحال سنگین تر ہو گئ۔
بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہی نہیں لائن آف کنٹرول کی بھی خلاف ورزی کرکے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے بعض نہیں آیا اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا۔ پانچ اگست کوپوری پاکستانی قوم یک زبان ہو کر کشمیریوں کے اس استحصال کے خلاف آواز اٹھائی اور اس آواز کی گونج پوری دنیا میں سنائی دی گئی کیونکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
کشمیر میں جب بھی بھارت نے جبر کی کوئ نئی داستان رقم کی، پاکستانی عوام کی طرف سے شدید غم و غصہ دیکھنے کو آیا۔اس کے باوجود پاکستان اپنے حواس برقراررکھے ہوئے ہے اور کشمیر کے مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے۔پاکستان علاقائی تحفظ بھی کرنا جانتا ہے، جبکہ آر۔ایس۔ ایس اور بھارتی وزیرعظم مودی کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ سے پوری دنیا واقف ہے۔اس سوچ کے تدارک کیلئے بھارت کو بے نقاب کرنے کےلیے پاکستان نے پانچ اگست کو یومِ استحصال کے طور پر منایا۔کیونکہ یہ سوچ صرف کشمیری یا بھارتی مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔
بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔ نوجوان انکا خاص ہدف ہوتے ہیں اور ان پر بھارتی خفیہ ٹارچر سیلز میں غیر انسانی تشدد کیا جاتاہے، لیکن سلام ان نڈر نوجوانوں کو جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ان مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔ اور اپنی مٹی کے دفاع کیلیئے بھارتی فوج کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔
پانچ اگست ۲۰۱۹ کوبھارت کی جانب سے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہوئی۔ بھارت نی کشمیر کا تشخص مٹانے کی جو کوشش کی اس میں اس کو عبرت ناک شکست ہوئی۔
بھارت کا خیال تھا کہ وہ ایسا کرکے کشمیریوں کو نفسیاتی اور قانونی طور پر اپنا غلام بنا لے گا لیکن وادی کے کسی مسلمان نے اس تقسم کو تسلیم نہیں کیا۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے پانچ اگست کو اپنے گھروں میں کشمیری جھنڈا لہرانے کی بھی اپیل کی جس سے بھارت کو یہ زبردست پیغام ملا کہ وہ کشمیری عوام کو ظلم و بربریت سے دبانے کی جتنی کوشش کرے گا اتنی ہی تیزی سے یہ تحریک پھیلے گی۔ اورہر گھر سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کہ حق میں اور بھارتی قبضے کے خلاف نعرے گونجے گے۔
بھارتی مظالم کے نتیجے میں کتنی مائیں اپنے بچوں سے محروم ہوچکی ہونگی ، کتنے بچے مزید یتیم ہو چکے ہونگے۔ کتنے سہاگ اجڑ چکے ہونگے۔
بھارت عالمی برادری کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہاہے کیونکہ اب اس طرح کے وقعات چھپائے نہیں جا سکتے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھنے کااعلان کیاہے جس سے بھارت سیخ پا ہوگیا۔ اس طرح کے اقدامات سے بھارت کو بہترین چوٹ لگائی جا سکتی ہے۔ وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ شہراہ ہمیں انشاءاللہ سری نگر تک لے جائیگی۔حکومت پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان کا اس مسئلے کو اجاگر کرنے سے عالمی سطح پر خاصی کامیابی ملی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی کونسل نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا۔ اور کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اسی طرح اسلامی تعاون کی تنظیم او۔ ای ۔ سی کے تین اجلاس ہوئے۔ سعودی عرب، ترکی اور آزربائجان کے وزرائے خارجہ پاکستان کے ٹھوس موقف کی پر زور تائید کی۔
پانچ اگست کو پاکستانی اور کشمیری دنیا کے جس کونے میں بھی موجود ہیں وہاں بھارتی عزائم کا پردہ چاک کیا۔ اور اس دن کو یومِ استحصال کے طور پر منایا اور کشمیریوں کے ساتھ تجدید عہد کیا۔ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی کشمیریوں کے حقوقِ آزادی کی جو سفارتی سطح پر جنگ لڑی اس کی کوئی مثال نہیں۔ عمران خان نے اپنے آپ کو کشمیر کا سفیر قرار دیا اور بھارتی قبضے کو ختم کرنے کےلیے عالمی حمایت حاصل کی۔ پاکستان نے کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جس کی افتتاحی تقریب کل ہوچکی جسے دنیا نے قدر کی نگاہ سے دیکھا اور اس اقدام سے پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت پر ایٹم بم گرا دیا۔ جس سے بھارت کی بے چینی میں مذید اضافہ ہوگیا۔ کیونکہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد صرف دنیا کو کشمیر کے متعلق آگاہ کرنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پر امن کرکٹ میچز ہورہے ہیں جب کہ ساتھ ہی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سخت فوجی آپریشن سے لوگوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جلد کشمیریوں کی محنت رنگ لے آئے اور قربانیوں کا نتیجہ آزادی کی صورت میں مل جائے۔ ۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں