چودہ اگست کی کوریج کرنے والی خاتون  رپورٹر کے ساتھ ہونے والی دست درازی کا واقعہ انتہائی شرمناک فعل ہے ---فیاض الحسن چوہان  264

چودہ اگست کی کوریج کرنے والی خاتون  رپورٹر کے ساتھ ہونے والی دست درازی کا واقعہ انتہائی شرمناک فعل ہے —فیاض الحسن چوہان 

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے واقعہ شدید ردعمل متاثرہ لڑکی سے فون پر بات کی انہوں نے کہا اسلامی اقدار کے حامل ہمارے مشرقی معاشرے میں خواتین عزت و احترام کے اعلیٰ درجے پر ہیں۔پاکستانی معاشرے میں ماں، بہن اور بیٹی کی عزت سانجھی گردانی جاتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔لاری ادا پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں