حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے جاری کرنے والا جہنم واصل ہو گیا 340

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے جاری کرنے والا جہنم واصل ہو گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے کہ اس میں کسی کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہو۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارٹونسٹ لارس ولکس مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب جنوبی سویڈن کے قصبے مارکیریڈ کے قریب وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں دو پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہو گئی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
75 سالہ لارس ولکس متنازع خاکہ بنانے کے بعد پولیس کی حفاظت میں رہ رہے تھے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں