سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کے زیراہتمام منعقدہ اس پروقار تقریب
رپورٹ :عالم خان مہمند: پی این پی نیوز ایچ ڈی
رپورٹ :عالم خان مہمند: پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کے زیراہتمام منعقدہ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق تھے۔
تقریب میں پاکستان بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات، سفارت خانے کے افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔جدہ سے صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود بھی اپنے وفد کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان انویسٹرز بزنس فورم رانا عبدالروف، وائس چیئرمین خالد محمود راجا، صدر غلام صفدر، صدر فورم جدہ چوہدری شفقت محمود اور منسٹر برائے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر سغفتہ زرین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
مقررین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر زور دیا۔
تقریب کے دوران پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی جانب سے ایک جدید پورٹل لانچ کیا گیا، جس کا مقصد کاروباری برادری کو جدید سہولیات اور باہمی روابط کا ایک مؤثر ذریعہ فراہم کرنا ہے۔تقریب کے اختتام پر ان افراد کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا جنہوں نے کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیں۔