حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے. وزیرِ اعظم عمران خان 173

حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے. وزیرِ اعظم عمران خان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی. عالمی سطح پر اشیاءِ ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں. حکومت اشیاءِ ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا نے کی کوشش کر رہی ہے.بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں.وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی آن کموڈٹیز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس،اجلاس میں مشیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور منیر احمد خان کی شرکت. وزیرِ اعظم کو اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور حتمی شکل سے آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے اس کی تکمیل کو جلد یقینی بنانے اور عوام میں اس کے بارے آگاہی بڑھانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں