Petroleum dealers sounded the alarm once again 252

حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرول بحران پر ڈیلرز ایسوسی ایشن سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جلد ہڑتال ختم ہوجائے گی دوسری جانب ایسوسی ایشن نے مذاکرات اور حکومتی رابطوں کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے میں حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں جن میں حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو معاملات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کے جواب کا انتظار ہے امید ہے ہڑتال جلد ختم ہوجائے گی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے مکمل رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ کچھ دیر میں پیش رفت سامنے آجائے گی، کچھ دیر پہلے بھی نمائندوں سے دوبارہ رابطہ ہوا ہے معاملے میں مثبت پیش رفت ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا، ایسوسی ایشن کی جانب سے 17 نومبر تک کا حکومت کو وقت دیا گیا، حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعوی کر رہی ہے، ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی بندش ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں