گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے کے دھند ے پر قابو نہ پایا جا سکا۔ 283

گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے کے دھند ے پر قابو نہ پایا جا سکا۔

( سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پسرور شہر اور گردونواح میں گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے کے دھند ے پر قابو نہ پایا جا سکا۔ بے گناہ، معصوم شہری عدم تحفظ کا شکار۔ مقامی انتظامیہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے انکو سیل کرنے میں بری طرح ناکام، متعلقہ ادارے پسرور شہر و گردونواح میں کارروائی کرنے سے گریزاں۔ پسرور شہر و گردونواح کے گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی دھندے کی
وجہ سے شہریو ں کے سر پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے بغیر لائسنس متعدد پٹرول پمپس اورگیس سلنڈر ریفلنگ اور کھلا پٹرول سر عام فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ متعلقہ سرکاری اداروں میں بھرتی کئے گئے ملازمین ماہانہ لاکھوں روپے سرکاری خزانے سے بٹورنے میں مصروف، افسران و ملازمین کی پشت پناہی کے باعث بااثر پٹرول و گیس ریفلنگ کادھندہ شہر کے گنجان آباد علاقوں جن میں ورکنگ باؤنڈری کے علاقہ جات سبز پیر موڑ،چوبارہ،کنگرہ،معراجکے۔واہگہ اڈہ۔بینی سلہریاں اور چاروہ شامل ہیں میں پٹرول و گیس کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سنگین حادثات کا خطرہ موجود ہے ۔ شہریوں نےاے سی پسرور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سےپرزور مطالبہ کیاہے کہ لاکھوں روپے سرکاری خزانے سے بٹورنے والے سرکاری افسران و ملازمین کو غیر قانونی دھندہ کرنے والو ں کے خلاف فوری طور پر متحرک کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں