والدین کے تحفظ کے آرڈیننس 2021 کا پہلا مقدمہ تھانہ صدر خان پور میں درج 343

والدین کے تحفظ کے آرڈیننس 2021 کا پہلا مقدمہ تھانہ صدر خان پور میں درج

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

آرڈیننس 2021 کا پہلا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج۔مقدمہ والد منیر احمد کی مدعیت میں بیٹے واجد منیر کے خلاف درج کیا موضع پیرا بلوچ میں ملزم نے والدین کو قتل کی دھمکیاں دیکر گھر سے نکالا تھا۔مقدمہ جرائم 506 B اور پیرنٹس پروٹیکشن آرڈیننس 2021 کی دفعہ 3 کے تحت درج کیا گیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے والدین کو ان کے گھر واپس بٹھا دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ اس کے سگے والد کی مدعیت میں درج ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق سال 2021 کا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد ضلع رحیم یار خان کا یہ پہلا مقدمہ درج ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں