کالیکی منڈی کے نواحی علاقہ وچھوکی میں گینگ ریپ کے بعد قتل ھونے والی مریم بی بی کے والد نے پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ھو کر خود کشی کا ارادہ کر لیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 275

کالیکی منڈی کے نواحی علاقہ وچھوکی میں گینگ ریپ کے بعد قتل ھونے والی مریم بی بی کے والد نے پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ھو کر خود کشی کا ارادہ کر لیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کچھ عرصہ پہلے تھانہ کسوکی کی حدود میں مریم بی بی کو گینگ ریپ کے بعد قتل کر کے لاش کو قبرستان میں پھینک دیا گیا تھا۔ احتجاج اور میڈیا میں خبریں چلنے کے بعد پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ جن کو سیاسی دباؤ پر وقفہ وقفہ سے ایک ایک کر کے تین ملزمان کو اب تک چھوڑ دیا گیا ھے۔ مقتولہ مریم بی بی کے والد عطا اللہ نے اس فرسودہ نظام سے تنگ آ کر خود کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ھو گئی ھے۔ مقتولہ مریم بی بی کے والد عطا اللہ کا کہنا ھے کہ ملزمان با اثر ہیں سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے پولیس ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں