من بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان کا قیام خون کی بیماریوں کے مریضوں کے لئے امید کی کرن ہے. زاہد شریف مرکزی صدر 246

من بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان کا قیام خون کی بیماریوں کے مریضوں کے لئے امید کی کرن ہے. زاہد شریف مرکزی صدر

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

چیرمین سمیع اللہ وٹو نے 3 سال قبل امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان کی بنیاد رکھی جس کو اج باقاعدہ طور پر پورے پاکستان پھیلا دیا گیا ہے ان شاء اللہ بہت جلد اس کی تنظیمی باڈی کا پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل میں اعلان کردیا جائے گا. امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان کے غریب اور مجبور لوگوں کو بلکل فری خون کا عطیہ دے گی اس کے ساتھ ساتھ بہت جلد صحت اور تعلیم کے حوالے سے اپنے پروگرام کا آغاز کرے گی. آن شاء اللہ امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان کے نیٹ ورک کو ہر شہر سے مرکز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ اگر کسی کو کہیں بھی خون کی ضرورت ہوتو وہ پورے پاکستان میں کہیں سے بھی رابطہ کر سکتا ہے.
میں امن بلڈ دونرز سوسائٹی آف پاکستان کے چیرمین جناب سمیع اللہ وٹو اور تمام مرکزی عہداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھ پر بھر پور اعتماد کیا اور مجھے مرکزی صدر منتجب کیا. میں امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان کے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے آج اس سوسائٹی کو پورے پاکستان میں کامیابی سے لانچ کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں