پی ٹی آئی ریاض کے الیکٹڈ ممبران کی سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقدہ سپوزیم اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔ 325

پی ٹی آئی ریاض کے الیکٹڈ ممبران کی سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقدہ سپوزیم اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تاج محمد خان صدر پی ٹی آئی ریاض اور عامر بشیر چوہدری نائب صدر ریاض کی سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقدہ سپوزیم اجلاس کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے علاوہ دیگر انویسٹرز اور میڈیا ممبران کے ساتھ ملاقاتیں۔ جس میں پاکستان سے وزیراعظم عمران خان اور اعلیٰ سطح کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم بھی شامل ہیں
سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےباہمی تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کی وجہ عوامی تعلقات ہیں، سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانےکےلیےپاکستان پُرعزم ہے.
عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا، یہ میچ پر بات کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں.
وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، قومی ایئرلائن پی آئی اے اس وقت کی بہترین ایئر لائن تھی، پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں، اور سعودی سرمایہ کاروں کےلیے پُرکشش ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں