پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے ریاض شہر میں یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا 357

پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے ریاض شہر میں یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد

(سٹاف رپورٹ تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے ریاض شہر میں یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ریاض ریجن کے صدر تاج محمد خان صاحب ،جنرل سیکرٹری عبدالحکیم خان صاحب سینئر نائب صدر چوہدری عامر بشیر صاحب، ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رشاد خان مندوخیل صاحب ،انفارمیشن سیکرٹری بخت شیر علی خان صاحب ، وومن سیکرٹری محترمہ ربیعہ بنت طارق صاحبہ اور ایم سی ممبران سیمت کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے مرد و خواتین ممبران نے شرکت کی.
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جسکی سعادت جناب نیاز آمین صاحب نے حاصل کیا…
پروگرام کی نظامت ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری عبدالحکیم خان نے کیا اورنے اپنے استقبالیہ خطاب میں پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ بھی ادا کیا.
استقبالیہ خطاب میں پی ٹی آئی سپورٹس کے سیکرٹری عبیداللہ یوسف زئی اور سابقہ جنرل سیکرٹری عبداللہ ملک نے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ بھی ادا کیا.
پی ٹی آئی ریاض ریجن کے عہدیداران اور دیگر مقررین نے یوم دفاع پاکستان کے تقریب کے موقع پر 6 ستمبر 1965 میں پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے قومی دن اور قومی ہیروز کو فراموش نہیں کرتے اور پی ٹی آئی سعودی عرب کا شروع سے یہ ایک روایت ہے کہ اس طرح کے قومی دنوں کو شان وشوکت سے مناتے ہیں
6 ستمبر یوم دفاع منانا اس لئے اہم ہے کیونکہ یہ دن ہمیں اُن شہدا کی یاد دلاتا ہے جو دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جوانمردی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے تھے اور یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں. 1965ء اور دیگر جنگوں میں آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے جان کے نزرانے پیش کئے تھے اور آج تک وہ ہر محاذ پر دشمنوں کا مقابلہ بلا خوف و جھجک کر رہے ہیں.
پی ٹی آئی ریاض ریجن کے عہدیداروں نے سعودی عرب میں اوورسیز کو درپیش مسائل ایمبیسی کی معاونت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی .انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پوری ٹیم کی مشاورت سے کام کرینگے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے. الیکٹیڈ باڈی کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط کرنے، سعودی عرب میں کارکنان کومتحرک کرنے اور پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ایک ممبر نے اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا .
پی ٹی آئی ریاض ریجن کے تمام عہدیداروں نے کھل کر کہا کہ ہم اپنے لیڈر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور نظریے پر چلیں گے اور ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائنگے جس سے پارٹی کو خدا نخواستہ نقصان پہنچ جائے… مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران نے ملک کو درست سمت پر گامزن کر رکھا ہے اور خارجہ پالیسی اب پاکستان کی بہت زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور پاکستان کو اب بین الاقوامی سطح پر وہ مقام حاصل ہو چکا ہے جس کا عوام کو عرصہ دراز سے خواہش تھی… موجودہ حکومت جن کو سب سے اہم چیلنج مہنگائی کی صورت میں درپیش ہے جس پر وزیراعظم عمران خان انشاء اللہ بہت جلد قابو پا لینگے….
اخر میں تمام شرکاء، پروگرام کی کوریج کیلئے آئے ہوئے تمام میڈیا نمائندگان اور پی ٹی آئی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا گیا….پی ٹی آئی ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی نے نئے ممبران کو نوٹیفکیشن اور ایم سی ممبران سمیت سرکردہ کارکنان کو اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے.
ریاض ریجن کے الیکٹیڈ باڈی کے علاوہ دیگر مقررین مندرجہ زیل تھے جنہوں نے اپنا اظہار کیا .
ناصر حبیب صاحب، امتیاز احمد صاحب، شبریز اختر سویہ صاحب، ممتاز خان، زاکر دیشانی ،عرفان ملک صاحب، افضل قیوم صاحب، حاجی فضل واحد صاحب ،سکندر حیات، ڈاکٹر ضمیر صاحب ،تسنیم امجد صاحبہ مظفر خان صاحب. انجینئر اصغر صاحب.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں