پولیس تحویل میں ملزم کی ہلاکت کامعاملہ۔لواحقین کی جانب سے کالونی چوک بندکرکے احتجاج 128

پولیس تحویل میں ملزم کی ہلاکت کامعاملہ۔لواحقین کی جانب سے کالونی چوک بندکرکے احتجاج

نمائندہ خصوصی محمد مختار سولگی رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیل کے مطابق محلہ دھرم پورہ میلسی کارہائشی طلحہ نامی نوجوان جو دس دن سے تھانہ سٹی میلسی کی حراست میں تھا۔ جسپر چوری و ڈکیتی کی کاروئیوں میں ملوث ہونہکا الزام تھا۔ جو کل صبح پولیس حراست میں ہی پراسرار طور پر جانبحق ہوگیا۔واحقین نے الزام لگایاہے کے طلحہ کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ۔جبکہ پولیس کا مئوقف ہے کہ جوان نشئی تھا، دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق ہوگیا۔مرحوم کے وارثان نے کالونی چوک میں احتجاج شروع کردیا جس سے ،وہاڑی، بہاولپوراور خیرپور روڈ بند رہے۔ پولیس مرنیوالے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے گئی ۔ ہسپتال انتظامیہ نے اسے مردہ ڈکلئر کردیا ، جہاں سے اسکی ڈیڈ باڈی کو ضروی کاروائی کےلئے وہاڑی منتقل کردیاگیا۔
ڈی ایچ کیو سے پوسٹمارٹم کرواکر نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ مرحوم کے وارٹان نے کالونی چوک میں میت روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کیے رکھا۔اعلی’ افسران کے کہنے پر احتجاج ختم کیا اور مرنیوالے نوجوان کو سپردِ خاک کردیا گیا۔ مرحوم کے وراٹان کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اگلا لانحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی صفدر جاوئیہ اور تفتیشی زمان کو معطل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں