جدہ رپورٹ (امداد حسین لک نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
نمائش میں مختلف اقسام کے پاکستانی آم رکھے گیے تھے جن کے ذائقے اور افادیات کے متعلق ملکی اور غیر ملکی شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔ نمائش میں قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ پاکستانی آم اپنے ذائقے کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں بھی اس کی مقبولیت میں دن بد دن اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر سعودی روائل فیملی میں بھی یہ کافی مقبول ہے۔ ہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستانی مصنوعات اور پھل فروٹ کو مقامی مارکیٹ تک رسائی دی ۔اس موقع پر کمرشل قونصلر وحید شاہ نے کہا کہ آموں کی نمائش سعودی عرب کے تمام شہروں کی جائے گی اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کی دوسری مصنوعات کو بھی نمائش میں لایا جائے گا ۔ سعودی عرب میں پاکستانی پھل فروٹ اور منصوعات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔تقریب کے اختتام میں مقامی مارکیٹ کے سربراہ عبداللہ درویش ، خالد درویش ، پریس قونصلر حمزہ گیلانی ، کمرشل قونصلر وحید شاہ اور فہد چوہدری و دیگر نے ملکر آم سے بنا کیک بھی کاٹا ۔