جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر تصّورچوہدری کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی 174

جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر تصّورچوہدری کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی

بیورو چیف /اعجاز احمد طاہر اعوان پی این پی نیوز

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدرتصّورچوہدری کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے آئے پیپلز پارٹی کے رہنما پی پی پی لاہور کے سیکرٹری فنانس اشرف خان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا ۔ جس میں پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور پارٹی امور ، پاکستان میں آیندہ آنے والے انتخابات پر اظہارِ خیال کیا۔

اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کے صدر تصّور چوہدری نے کہا کہ قایدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ سیاست کی جنت عوام کے قدموں میں ھے وہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ھے اور پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی طاقت پر یقين رکھتی ھے اور ہمشہ عوام ہی انھیں اقتدار میں لیکر آۓ ھیں اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم ھونگے۔ سنیر ناٸب صدر ملک جاوید حسین اور سیکرٹری جنرل پیپلز یوتھ PYO گلف میڈل ایسٹ سردار وقاص عنایت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدہ کی بدولت ایک کڑور کے قریب آج دیارِ غیر میں بیٹھے اورسیز پاکستانی ملک کی اکانمی کو سہارا دیے ھوۓ ہیں ۔ ,ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب ترابی , پی پی پی جدہ سٹی کے صدر راجہ اعجاز جنجوعہ, پی پی پی کےسنیر رہنماؤں اسد اکرم اور سید فضل عباس سمیت دیگر نے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان اشرف خان کو روضہ رسول پر حاضری اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ۔ اور کہا کہ آج تھر کے عوام نے چیُرمین بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کر کے اپنا فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں سنا دیا ھے۔ مہمانِ خصوصی اشرف خان نے تصّور چوہدری اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاھور پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ھے اور اس دفعہ پیپلز پارٹی پورے پاکستان اور خاصکر سندھ اور پنجاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں