برطانوی حکومت نے پاکستان کو بدستور ریڈلسٹ میں رکھا اور بھارت کو کورونا ریڈلسٹ سے نکال دیا 417

برطانوی حکومت نے پاکستان کو بدستور ریڈلسٹ میں رکھا اور بھارت کو کورونا ریڈلسٹ سے نکال دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

برطانیہ کی جانب سے نئے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق بھارت سمیت بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں.
برطانوی حکومت نے نئے دریافت ہونے والے خطرناک ڈیلٹا وائرس کے گڑھ بھارت کو تو کورونا ریڈلسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ پاکستان بدستور برطانیہ کی کورونا ریڈ لسٹ میں شامل ہے.
دوسری جانب پاکستان سے برطانیہ کا سفر کرنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی.
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1750 سے بڑھ کر 2285 پاؤنڈ ہو جائیں گے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 5 لاکھ91 ہزار سے زائد بنتے ہیں، جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1430 پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد پیسے ادا کرنا ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں