بوسٹر ویکسین پہلی ویکسین کے 6 ماہ بعد ہی لگے گی 355

بوسٹر ویکسین پہلی ویکسین کے 6 ماہ بعد ہی لگے گی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

24 اگست کو این سی او سی کے ویکسینیشن اجلاس کے بعد فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری
مطلوبہ ویکسین کے لیئے 1270 روپے بھرنے پڑینگے،
فیصلہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، ویکسین بوسٹر کی سہولت محدود ویکسینیشن سینٹر پر دستیاب ہوگی .محدود ویکسینیشن سینٹرز مطلوبہ ویکسین فیس کے عوض لگوائی جاسکے گی.
ویکسین فی ڈوز فیس 1270 روپے رکھی گئی ہے،بوسٹر ویکسین کی فیس نیشنل بینک کے کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جاسکتی ہے
بوسٹر ویکسین کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کا انتخاب ابھی نہیں کیا گیا.
پیر تک ویکسینیشن سینٹرز کے نام واضح کردیے جائینگے
جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر مطلوبہ ویکسین لگواسکینگے
بوسٹر ویکسین کی سہولت صرف بیرون ملک مسافروں کے لیے رکھی گئی ہے
بوسٹر ویکسین کے لیے 6 مہینے کا عرصہ درکار ہوگا
جنھیں ویکسین کی ڈوزز لگے 6 مہینے گزر چکے صرف وہی بوسٹر کے لیئے اہل ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں