(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بابا بلھے شاہ کے عرس مبارک کی تقریبات تین روز تک جاری رہے گی بابا بلھے شاہ کے عرس پر 26 اگست کو مقامی تعطیل ہو گی، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا 25اگست کو احاطہ بابا بلھے شاہ میں چراغاں سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا قصور26اگست بروز بدھ صبح دس بجے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ مزار شریف کوغسل دیں گے
عرس مبارک پر احاطہ بابا بلھے شاہ میں عام آدمی کے داخلے بارے تاحال فیصلہ نہ ہوسکا
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عرس حضرت بابا بلھے شاہ کی تقریبات کو کورونا کے باعث محدود رکھنے کی تجویز زیر غور لائی گئی