محنت کش کا 15 سالہ لڑکا 6 روز گزرے کے باوجود گھر واپس نہ آسکا 311

محنت کش کا 15 سالہ لڑکا 6 روز گزرے کے باوجود گھر واپس نہ آسکا

رپورٹ شیخوپورہ (خلیل احمد سجاد،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یوم مانانوالہ میں یوم عاشور کے روز محرم الحرام کا جلوس دیکھنے کے لیے جانے والے محنت کش کا 15 سالہ لڑکا 6 روز گزرے کے باوجود گھر واپس نہ آسکاماڈل ٹاؤن مانانوالہ کے محنت کش انتظار رحمانی کا 15 سالہ لڑکا زین العابدین 10 ویں محرم کے روز علم تعزیے کا جلوس دیکھنے گیا مگر 6 روز گزرے کے باوجود واپس گھر نہ پہنچ سکا۔ ورثاء غم سے نڈھال۔ لڑکے کے والد نے تھانہ مانانوالہ میں رپورٹ درج کروائی مگر تاحال لڑکے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ لڑکے کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپنے بیٹے کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں