وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 256

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا
پاکستان، یوکرائن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے پاکستان،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، پاکستان یوکرائن کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا متمنی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور یوکرائن کے درمیان زیر تکمیل معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں