تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ آج دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔ 166

تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ آج دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان تحریک انصاف کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ آج دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کیلئے بلے کا نشان برقرار رکھنے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق فیصلہ 13 ستمبر محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن ایکٹ کیمطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں