228

تہران خلیج فارس کے پانیوں پر امریکا کی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں ایران کے 9 اہلکار مارے گئے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج فارس اور خلیج عمان میں کئی ماہ سے آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کی کوششوں کے دوران پیدا ہونے والے تناؤ کے نتیجے میں امریکی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ ہوئی.
کمانڈر علی رضا کے بیان کے مطابق ایران نے امریکی بحریہ پر 9 سے زائد بار حملے کیے اور انھیں پسپا ہونے پر مجبور ہوگیا تاہم ایرانی کمانڈر نے یہ نہیں بتایا کہ جھڑپوں میں امریکا کا کتنا نقصان ہوا.
امریکا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے اس بیان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ماضی میں امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو خلیج فارس میں اشتعال انگیزی اور جارحیت پر نتبیہ کر چکا ہے.
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ بہت سی مختصر دورانیے کی جھڑپیں ہوئیں جس میں ہمارے 9 فوجی ہلاک ہوگئے.
واضح رہے کہ حال ہی میں ایران نے بحیرہ عمان میں امریکی بحری افواج سے جھڑپ کے بعد ویتنام کا ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا تاہم ایک ہفتے بعد فریقیں کے درمیان مذاکرات کے بعد جہاز کو چھوڑ دیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں