Former Miss India and Bollywood superhit actress Sushmita Sen has shocked fans by announcing that she has undergone surgery. 316

سابقہ مس انڈیا اور بالی وڈ کی سپر ہِٹ فلموں کی اداکارہ سشمیتا سین نے سرجری کروانے کی خبر دے کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سشمیتا سین نے گزشتہ روز 19 نومبر کو اپنی 46 ویں سالگرہ منائی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں نے دوسری بار جنم لیا ہو اور اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی.
سشمیتا سین نے مزید لکھا کہ میں آپ سب کو ایک راز کی بات بتانا چاہتی ہوں، “آریا 2” کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد میں نے اپنی صحت کو بہتر کرنے پر توجہ دی، 16 نومبر کو میری ایک کامیاب سرجری ہوئی اور اب ہر گزرتے دن کے ساتھ میں بہتر سے بہتر محسوس کر رہی ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں