(سٹاف رپورٹ،تازہ رپورٹ،پاک نیوز پوائنٹ )
ملک میں کورونا وبا کا تیزی سے پھیلاؤ ہو رہا ہے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے،
وزیراعظم کی منظوری سے کچھ فیصلے کئے ہیں، اسدعمر
عوام کی صحت کے ساتھ ساتھ انکے روزگار کی حفاظت بھی کرنی ہے مارکیٹس کے اوقات رات 10 سے کم کرکے 8 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے مارکیٹس ہفتے میں 2 روز بند رہیں گی، ان ڈور ڈائننگ بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٹیک آوے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی پبلک ٹرانسپورٹس پر مسافروں کی تعداد50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کرنے کا فیصلہ کیا ہے راولپنڈی،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد اور ملتان میں بندشوں کا اطلاق ہوگا بندشوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا