Under the South Asia Partnership Pakistan's program "Jazba", a prestigious event was held at a local hotel in Lahore on the topic of women's participation in Pakistan's politics, democracy and empowered women. 303

ساوتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان  کے پروگرام “جذبہ “کے تحت  پاکستان کی سیاست میں خواتین کی شمولیت ،جمہوریت اور با اختیار عورت کے عنوان سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا

لاہور (رپورٹ : ایچ ایم فیاض، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

جس کا مقصد سیاسی عمل میں خواتین کو آگے لانا اور لوکل گورنمنٹ میں 33فیصد نمائندگی کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنا تھا تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور محمد شاہد اسلام نے سیپ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ماضی میں ایسا ہو چکا ہے  جہاں خواتین دس فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرتی ہیں وہاں دوبارہ پولنگ کرائی گئی الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات  کے کام کر رہا ہے کوئی بھی انتخابی عمل فہرستوں کے بغیر نہیں ہوتا الیکشن کمیشن نے سات نومبر سے چھ دسمبر تک ووٹر لسٹوں کی اصلاحات کے لئے کام شروع کیا ہوا پارلیمانی سیکرٹری برائے خواتین ثانیہ کامران نے کہا خواتین کے سیاسی کردار کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانا چاہیے پنجاب اسمبلی میں جتنی بھی خواتین ہیں وہ ساری اپنی محنت سے کامیاب ہوکر اسمبلی میں پہنچی ان خواتین کا سیاسی خاندان یا موروثی سیاست سے کوئی تعلق نہیں 
پاکستان کی سیاست میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جب گھر کے اندر عورت سے نہیں پوچھا جائے گا تو عورت کیسے آگے بڑھے گی ممبر پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے ابھی ووٹر برادری ازم کے سسٹم میں پھنسا ہوا ہے انہوں کہا عورتوں مکمل حقوق نہیں ملتے میرے نزدیک عورتوں کو ملک کی آبادی کے حساب سے پچاس فیصد الیکشن میں حصہ لینا چاہیے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی خواتین آگے لانا چاہیے ڈپٹی الیکشن کمیشن  ہماصفدر نے کہا  
ووٹر لسٹوں کے مطابق ہی ووٹر ووٹ کاسٹ کر سکتا ہے انتخابی فہرستوں میں نظر ثانی مہم جاری ہے ایک ایس ایم ایس کر کے 
اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اپنا ووٹ کنفرم کر سکتے ہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تحسین نے کہا عورتوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے مکمل آزاد ہونے کی ضرورت ہے چونکہ ہمارے معاشرے میں مرد کے احکامات چلتے ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کے دنوں میں عورت گھر کے مرد مطابق ووٹ کاسٹ کرتی ہے لہذا ووٹ کاسٹ کرتے وقت عورت پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں ہونا چاہے گل مہر سعید نے ،شگفتہ عباس اور دیگر منتظمین نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ماضی کی نسبتا موجودہ دور کی خواتین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین کے تعلیم اور شعور بہت ضروری اس کے بغیر عورت زندگی کے کسی بھی شعبے میں آگے نہیں بڑھ سکتی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں