(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی وزرات خارجہ نے کئی ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ ہمیں سزا دینے کے مترادف ہے.
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شاندار سائنس کو سزا نہیں بلکہ سزا نہیں دینی چاہیے لیکن ہمیں کورونا کی نئی قسم کا فوری پتا لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے.