Aryan Khan, son of Bollywood king Shah Rukh Khan 320

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جوڈیشل ریمانڈ پر قید

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا.بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ضمانت مسترد ہونے اور عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور ان کے خاندان کو ہلا کر رکھ دیا اور ان کی نیندیں اڑا دیں.ممبئی سیشن کورٹ اب 13 اکتوبر یعنی کل آریان کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت کرے گی.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ آریان کی گرفتاری کے فورًا بعد ایس آر کے نے قانونی مشورہ لینے کے لیے ملک کے کئی بڑے قانونی ماہرین سے رابطہ بھی کیاجب کہ وکیل ستیش مانشندے نے سپر اسٹار کو یقین دلایا ہے کہ آریان جلد باہر آجائے گا.
منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک اداکار کی بیٹی سہانا خان کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں.بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اس بات کا پتا چلا ہے کہ سہانا اس وقت بھارت میں موجود نہیں ہیں، وہ اپنی تعلیم کیلئے بیرونِ ملک مقیم ہیں.رپورٹس کے مطابق سہانا ہر گھنٹے بھارت فون کرکے اپنی والدہ گوری خان سے آریان اور شاہ رخ کی صحت سے متعلق پوچھتی ہیں اور وہ موجودہ صورتحال کے سبب کافی زیادہ پریشان ہیں.
آریان خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بیرک نمبر ایک میں ہیں جہاں وہ اپنے قرنطینہ کے پانچ دن مکمل کریں گے.
ان سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکار کے بیٹے کو صبح 6 بجے جگایا جاتا ہے جس کے بعد 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں