انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرسیاستملٹی میڈیا
سہیل آفریدی، خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ
سہیل آفریدی کا تعلق خیبر ضلع (سابق فاٹا) سے ہے، اور وہ صوبے کے کم عمر ترین وزرائے اعلیٰ میں شمار ہوں گے
اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمد سہیل خان آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں انہیں ۹۰ ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
سہیل آفریدی کا تعلق خیبر ضلع (سابق فاٹا) سے ہے، اور وہ صوبے کے کم عمر ترین وزرائے اعلیٰ میں شمار ہوں گے۔ وہ پہلی مرتبہ 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔
ان کا انتخاب اس وقت عمل میں آیا جب سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، جس کے بعد پارٹی نے سہیل آفریدی کو نیا قائدِ ایوان نامزد کیا۔
اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی زیرِ صدارت ووٹنگ ہوئی۔ پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ حزبِ اختلاف کے ارکان نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔