280

سماجی سیاسی رہنما اور امیدوار برائے چیرمین یو سی کوٹلی لوہاراں چوہدری محمد جمیل کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی لوہاراں مشرقی کے بچیوں کے بیھٹنے کے لئے کرسیوں کی فراہمی

(رپورٹ کوٹلی لوہاراں ،کامران سلہروی ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

سکول میں وسائل کی کمی کے باعث فرنیچر کی قلت ہے جس کی وجہ سے بچیاں زمین پر بیٹح کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھیں۔
کوٹلی لوہاراں :سماجی سیاسی رہنما اور امیدوار برائے چیرمین یو سی کوٹلی لوہاراں چوہدری محمد جمیل کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی لوہاراں مشرقی کے بچیوں کے بیھٹنے کے لئے کرسیوں کی فراہمی ، سکول میں وسائل کی کمی کے باعث فرنیچر کی قلت ہے جس کی وجہ سے بچیاں زمین پر بیٹح کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھیں۔اس موقع پر چوہدری جمیل کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں ٹھنڈی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا ایک مشکل کام ہے۔ اس لئے میں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ کرسیاں فراہم کیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں فلاحی کاموں کےحوالے سے میرا خاندان ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر حاجی گلزار کونسلر ، محند پہلوان سابق کونسلر ، حافظ مقصود ، چوہدری محمود، چوہدری آصف اور چوہدری یاسین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں