سلوانیہ کے وزیر خارجہ اینزے لوگار(Anze Logar ) کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ 278

سلوانیہ کے وزیر خارجہ اینزے لوگار(Anze Logar ) کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پاکستان،مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان میں قیام امن کا فائدہ پورے خطے کو یکساں طور پر ہو گا، حالات بگاڑ کا شکار ہوئے تو سب متاثر ہوں گے ، پاکستان، افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے ، عالمی برادری، موجودہ صورتحال کے تناظر میں ،انسانی بنیادوں پر افغانوں کی معاونت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ، طالبان قیادت کی جانب سے، عام معافی، انتقامی کاروائی نہ کرنے، حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کے بیانات حوصلہ افزا ہیں،پاکستان، افغانستان میں قیام امن کی عالمی کاوشوں میں شراکت داری کیلئے پر عزم ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں