گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث چھیاسٹھ افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے 354 -اے کے تحت واقعہ میں  ملوث ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے -فیاض الحسن چوہان 308

گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث چھیاسٹھ افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے 354 -اے کے تحت واقعہ میں  ملوث ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے -فیاض الحسن چوہان

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کی آئی جی پنجاب انعام غنی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے گریٹر اقبال پارک واقعہ کی تازہ ترین صورتحال دریافت کی فیاض الحسن چوہان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے 28 ہزار افراد کی نشاندہی کی سفٹنگ/سٹیننگ کے ذریعے اس واقعے سے جڑے 350 افراد کی نشاندہی ممکن ہوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چنگچی رکشہ کی ویڈیو 2015 کا واقعہ ہے اس میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کی جا چکی ہے با پردہ خاتون سے بدتمیزی بہت غلط حرکت ہے حکومت کسی کے ساتھ زیادتی، دست درازی اور ظلم و جبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہےایسی کسی بھی حرکت کے خلاف قانون فوراً مکمل حرکت میں آئے گا خواتین سے دست درازی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں