سیالکوٹ پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف علامہ اقبال چوک میں احتجاجی مظاھرہ ،مظاھرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے،عمران خان کہتا تھا کہ جب ڈالر ایک روپیہ مہنگا ھوتا ھے تو پاکستان کی عوام پر 500 ارب روپے کا قرضہ بڑھ جاتا ھے خواجہ آصف کا خطاب 206

سیالکوٹ پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف علامہ اقبال چوک میں احتجاجی مظاھرہ ،مظاھرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے،عمران خان کہتا تھا کہ جب ڈالر ایک روپیہ مہنگا ھوتا ھے تو پاکستان کی عوام پر 500 ارب روپے کا قرضہ بڑھ جاتا ھے خواجہ آصف کا خطاب

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سیالکوٹ حالیہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم نے پیرس روڈ سے چوک علامہ اقبال تک ریلی نکالی،جس میں مظاھرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور حکومت مخالف نعرے لگارھے تھے، کارکن مخصوص انداز میں مہنگائی پر احتجاج کررھے تھے،خواتین خالی برتن اٹھا کر بجا رھی تھیں،چوک علامہ اقبال میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ھوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ھے لوگوں کے پاس بچوں کے فیس دینے اور ادویات خریدنے کی استطاعت نہیں رھی،ملک دیوالیہ ھوچکا ھے،50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا ایک جھونپڑی نہیں دے سکا،پشاور سے لیکر کراچی تک پاکستان کے عوام کا سانس لینا دوبھر ھوچکا ھے،چادر کا سائز اتنا چھوٹا ھوچکا ھے کہ ٹانگیں ڈھانپو تو بدن ننگا ھوجاتا ھے،
جب ھم برسر اقتدار تھے تو عمران خان نیازی جو باتیں جلسے جلوسوں اور کنٹینرز پر کہتا تھا آج وزیراعظم بننے کے بعد اسے خوابوں میں ڈراتی ھیں۔ جو وعدے اور دعوے عمران خان نے کئے وہ غلط ثابت ھوئے۔عمران نیازی کی حکومت میں ڈالر 175 روپے تک پہنچ گیا ھے۔ جب ڈالر مہنگا ھوتا تو عمران خان کہتا تھا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر کم ھورھی ھے۔کرنسی بڑھنے کا الزام حکومت پر لگاتا تھا۔جب ڈالر کی قدر 1روپیہ بڑھتی تو نیازی کہتا کہ ملک پر قرضہ 500ارب روپیہ بڑھ گیا ھے۔ ڈالر مہنگا ھونے کے باعث گزشتہ ساڑھے تین سال میں پاکستانی عوام پر 25ھزار ارب کا قرضہ بڑھا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں