سوشل میڈیا پر بھارت اور افغانستان کے میچ کو فکسڈ قرار دیئے جانے پر شعیب اختر میدان میں آ گئے 330

سوشل میڈیا پر بھارت اور افغانستان کے میچ کو فکسڈ قرار دیئے جانے پر شعیب اختر میدان میں آ گئے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بھارت نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ایونٹ کی پہلی کامیابی سمیٹی ہے لیکن سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے اسے بہت سے امتحانات پاس کرنے ہوں گے ، بھارت کی جانب سے افغانستان کو یکطرفہ شکست دیئے جانے پر سوشل میڈیا پر “میچ فکسڈ” ہونے کا ٹرینڈ چل نکلا جس پر اب شعیب اختر میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کر دیا ہے.
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دی.
نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوص گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہناتھا کہ میچ فکسنگ والی کوئی بات نہیں ہے،افغانستان ٹیم کی پلاننگ صحیح نہیں تھی۔افغانستان نے جتنی مصیبت میں ہمیں ڈالا اسکی نصف بھی بھارت کو نہیں ہوئی.
مشتاق احمد نے کہا کہ محمد نبی کی خراب کپتانی کی وجہ سے بھارت نے20،30 رنز زیادہ بنائے جبکہ افغانستان نے بیٹنگ بھی اچھی نہیں کی.
اس کے علاوہ انضمام الحق بولے کہ جب پریشر پڑتا ہے تو چھوٹی ٹیمیں لڑکھڑا جاتی ہیں جبکہ مجیب کی انجری کی وجہ سے بھی بہت فرق پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی ٹیم ویسا نہیں کھیل سکی جیسا کھیلتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں