(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا شوہر راج کندرا فحش ویڈیوز بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس کی حراست میں ہے اور انگلیاں شلپا شیٹی کی طرف بھی اٹھ رہی ہیں کہ آیا وہ بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث تھیں یا نہیں.اب ماڈل و اداکارہ شرلین چوپڑا نے دوران تفتیش کچھ ایسے انکشافات کر دیئے ہیں کہ شلپا شیٹی کے گرد گھیرا تنگ ہوتا نظر آنے لگا ہے.
شرلین کا کہنا تھا کہ جب آپ کو پتا چلے کہ شلپا شیٹی جیسی شخصیت آپ کے کام کی تعریف کر رہی ہے تو یقینا آپ اپنے کام کو زیادہ سنجیدگی سے لیں گے اور زیادہ محنت کریں گے.میں نے بھی یہی کیا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ بعد میں مجھے اس کام کی وجہ سے پولیس کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑ جائے گا،راج کندرا نے مجھ سے ایک معاہدے پر دستخط کرائے اور ابتداءمیں کم کپڑوں میں سین عکسبند کرواتا رہا اور پھر مکمل برہنہ حالت میں ویڈیوز بھی بنانی شروع کر دیں۔ اس دوران راج کندرا مسلسل مجھے گمراہ کرتا رہا کہ اس طرح کا کام آج کل سب کر رہے ہیں اور یہ پورن نہیں.
شرلین چوپڑا نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شلپا شیٹی اس کی قابل اعتراض ویڈیوز سے آگاہ ہوتی تھیں کیونکہ راج کندرا نے کئی بار اسے بتایا کہ شلپا تمہاری ویڈیوز او رتصاویر کو بہت پسند کر رہی ہے.شرلین کا کہنا تھا کہ اسے راج کندرا نے گمراہ کیا، جب اس نے فحش مناظر سے انکار کرنا چاہا تو راج کندرا نے کہا کہ ایسی ویڈیوز پورن کے زمرے میں نہیں آتیں۔ آج کل ہر کوئی ایسی ویڈیوز میں کام کر رہا ہے اور شلپا شیٹی کو تمہارا کام بہت پسند آ رہا ہے.