لاہوریئے ٹھنڈی مرغی کے شوارمے ،برگر بروسٹ  کھانے سے بچ گئے مردہ مرغیوں کی بڑی مقدار شیرا کوٹ پولیس نے پکڑ لی 290

لاہوریئے ٹھنڈی مرغی کے شوارمے ،برگر بروسٹ  کھانے سے بچ گئے مردہ مرغیوں کی بڑی مقدار شیرا کوٹ پولیس نے پکڑ لی

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناک کے نیچے سے مردہ مرغیوں نے شیخوپورہ سے لاہور تک کا سفر کیا تفصیلات کے مطابق مردہ مرغیوں کو شیخوپورہ سے لاہور لایا جا رہا تھا کہ بند روڈ شیرا کوٹ پولیس اسٹیشن کے قریب لگے ناکے پر انچارج اے ایس آئی محمد فیاض نے گاڑی کو مشکوک جان کر روکا 

گاڑی کی تلاشی لی گئی تو بڑی مقدار میں مردہ مرغیوں کو لاہور  لے جایا جا رہا تھا حراست میں لیے گئے ڈرائیور وقاص ولد الیاس نے بتایا کہ  مردہ مرغیاں شیخوپورہ کے کسی مرغی خانے سے لایا ہے شیرا کوٹ پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی محمد فیاض کے مطابق مردہ مرغیوں کے بارے میں  پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دی گئی لیکن افسوس کی بات کہ کسی زمہ داران نے رپلائی نہیں کیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لیے سوالیہ نشان بن گیا کہ  شیخوپورہ سے لاہور تک کئی مقامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیک پوائنٹس ہوتے ہیں لیکن کسی بھی ذمہ دار نے گاڑی کو چیک نہیں کیا ڈرائیور مردہ مرغیوں کو شیخوپورہ سے لاہور تک کیسے لے آیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں