انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

جدہ میں “شی ٹیلنٹس لیڈیز گیدرنگ” کا انعقاد، خواتین کی تخلیقی و کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

جدہ رپورٹ ثناء شعیب :پی این نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں خواتین کی تخلیقی اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک باوقار تقریب “She Talents Ladies Gathering” کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ایس ایم لومئیر (SM Lumiere) کی سی ای او اور انٹرپرینیور شگفتہ مناف نے کیا۔

اس تقریب کی میزبانی مس نوحہ راوش اور مس رامین فردین نے کی، جبکہ معروف شیف اور فوڈ سیفٹی آڈیٹر شیف افشاں منصور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر سکیں اور خود اعتمادی و پیشہ ورانہ شناخت حاصل کریں۔

تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خواتین نے شرکت کی جن میں نیل آرٹسٹ نورالعین طارق، کینڈل آرٹسٹ فائزہ فراز اور سامعہ قریشی، خطاطی و مصوری کی ماہر طوبیٰ صدیقی، بیکر شکیلہ سمیع، کلاتھنگ ڈیزائنر صبا کاتھ، ریزن و کینڈل آرٹسٹ ایرم رومی اور سائرہ جاوید، جبکہ میڈیا پرسن ثناء شعیب بھی شامل تھیں۔ اس کے علاوہ میک اپ آرٹسٹ واسیہ نوریٰن بھی تھی جبکہ رامین فردین اور نوحہ روش نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔

مہمانِ خصوصی شیف افشاں منصور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت اور فوڈ انڈسٹری میں معیار، صفائی اور جدت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آٹھ سال سے زائد تجربے کی حامل شیف افشاں منصور کولینری اور پیسٹری آرٹس کی ماہر ہیں، مختلف ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں اور پاکستان و سعودی عرب میں متعدد تربیتی سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد کر چکی ہیں۔ وہ اس وقت ڈاکٹر سلیمان الحبیب ہسپتال گروپ میں بطور فوڈ سیفٹی آڈیٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ایونٹ کی آرگنائزر شگفتہ مناف نے اس موقع پر کہا کہ ایسی تقریبات خواتین کو نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیتی ہیں بلکہ انہیں مالی خودمختاری اور کاروباری ترقی کی جانب بھی راغب کرتی ہیں۔ بطور انٹرپرینیور، ٹرینر اور کمیونٹی بلڈر، شگفتہ مناف خواتین کے لیے مائنڈ سیٹ، اسکل ڈیولپمنٹ اور بزنس گروتھ کے پلیٹ فارمز فراہم کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔

تقریب She Talents Ladies Gathering جدہ میں خواتین کی حوصلہ افزائی، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور باہمی نیٹ ورکنگ کے حوالے سے ایک کامیاب اور یادگار ایونٹ ثابت ہوئی، جسے شرکاء اور میڈیا کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے