شرف غنی منظر عام پر آ گئے اور ساتھ ویڈیو پیغام جاری کر دیا 425

اشرف غنی منظر عام پر آ گئے اور ساتھ ویڈیو پیغام جاری کر دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سابق صدر افغنستان اشرف غنی منظر عام پر آگئے۔
فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اشرف غنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت طالبان کابل میں داخل ہوئے تو اس وقت محل کے گارڈز نے بتایا کہ دارالحکومت میں ان کے خلاف بغاوت ہوچکی ہے۔
اشرف غنی کے مطابق وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی وجہ سے کابل میں خون بہے، اس لیے وہ کابل چھوڑ کر چلے آئے۔ وہ اپنے ساتھ چند کتابیں، اپنی پگڑی اور جوتے لے کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرح افغانستان سے نکلے ہیں جس طرح 20 سال قبل ملا عمر نکلے تھے۔ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں